بہت جلد اچھی خبر کا اعلان ہونے والا ہے، اس خبر کے بعد سزا یافتہ نوازشریف،مریم صفدرکو بڑی مایوسی ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اورحکومتی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ بہت جلد اچھی خبر کا اعلان ہونے والا ہوں تاہم اس خبر کے بعدسزایافتہ نوازشریف، مریم صفدر کو بڑی مایوسی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہت جلد اچھی خبر کا اعلان ہونے والا ہے لیکن اس خبر کے بعدسزایافتہ نوازشریف،مریم صفدرکو بڑی مایوسی ہوگی ، جب میں کہہ رہاہوں جلد تو مطلب بہت جلد۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close