پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو رزداری نے شہر شہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آج شانگلہ، کوہاٹ اور چنیوٹ میں جیالوں کا احتجاج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہر شہر پی پی پی کا مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج حکومت کے لئے نوشتہ دیوار ہے، 15دن سے جاری مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کی منظم مہم دراصل عوام کے جذبات کی عکاس ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close