سرکاری ملازمین کی شامت آگئی، حکومت نے بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی)سرکاری ملازمین کی شامت آگئی، حکومت نے بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔ ڈالر کی غیر قانونی خریداری اور سمگلنگ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑا قدم اٹھا لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے منی ایکسچینج کمپنیز سے ڈالرز کی خریداری کا ڈیٹا حاصل کرلیا جس کے بعد اس ڈیٹا کی سکروٹنی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سرکاری افسران نے بھی ڈالر خریدے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے 10 ہزار سے زائد ڈالر خریدنے والوں کی سکروٹنی کی جا رہی ہے جس کے بعد کارروائیاں کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close