شیخ رشید کا لال حویلی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی رہائشگاہ لال حویلی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاءاللہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔شیخ رشید نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی میں

تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹیز سے تعلیم دلوانےکیلئے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔ان کا کہنا تھا بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی، لڑکے نالائق ہو گئے ہیں اور لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا ہے،

اپوزیشن احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، آئین و قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا تو کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان خود ہر ہفتے مہنگائی کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close