ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا؟ ایمان زینب مزاری اپنی والدہ وفاقی وزیر شیریں مزاری پر برس پڑیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر شیریں مزاری اور ان بیٹی ایمان مزاری کے مابین نوک جھونک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق‏وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ھو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے

اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو۔۔۔ ایسا تو ہر گز نہیں ہو گا۔ اس کے جواب میں وفاقی وزیر شیریں مزاری کا اپنی بیٹی کو جواب کہا ہے کہ میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر جائو گی کہ ذاتی حملے کر رہی ہو اور بطور وکیل کسی ثبوت کے بغیر الزامات لگانا ہتک عزت میں آتاہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام تنقیدناکام ہو تی ذاتی حملے کرنا شرمناک ترین عمل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close