آئی ایم ایف کے احکامات پر پیٹرول کی قیمتیں 200 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، عوام کو بری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پیٹرول کی قیمتیں 200 روپے تک جانے کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کےک مرکزی رہنما سعد رفیق نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر پٹرولیم قیمتیں 200 روپے لیٹر تک بڑھانے کا خوفناک منصوبہ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے ،عوام کا خُون نچوڑا جا رہا ہے ۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مہنگائی کے

طوفان کے سامنے بند باندھنے کیلئےباہر نکل کر عوامی احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ۔ پی ڈی ایم کی کال پر لبیک کریں گے، انشا اللّٰہ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں پیٹرول 72 روپے اور اور ڈیزل 83روپے ریکارڈ مہنگا کیا گیا جبکہ 37 ماہ میں صرف ٹیکسز کی مد میں 500ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکال لئے گئے ۔جولائی 2021 سے 16 اکتوبر2021 تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائدکا اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close