’’”آپ ’”الحمداللہ ہماری ہیں” ‘‘نامی جائیدادوں کا جواب دیں” ‘‘ شہباز گل مریم نواز پر برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباگل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے ٹویٹر پیغام جاری کیا تھا جس کے مطابق ’کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمر فاروق ؓ کا کوئی قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا ! عمر فاروق ؓ نے اپنے ایک کرتے اور چادر تک کا حساب دیا

اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے ؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دوں گا جواب ؟۔ مریم نواز کے اس ٹویٹ پر شہباز گل نے مریم نواز پر تنقید کے نشتر برسا دیے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’’یہ بھاشن وہ محترمہ دے رہی ہیں جن کے ابا فرماتے تھے،میرے اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمھیں کیا۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’اپنے ابا جان سے جواب لے دیں کہ”الحمداللہ ہماری ہیں نامی”جائیدادیں کہاں سے بنائیں‘۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آپ بھی جواب دے دیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد کے بعد اربوں کی جائیداد کہاں سے اگ آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close