ایم کیو ایم میں ایک نیا اختلاف؟ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف بینر لگ گئے، نامنظور کے نعرے درج

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی منظم ترین نظر آنے والی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندر ایک نئی طرز کا اختلاف نظر آنے لگا ہے۔ کراچی سے رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف بہادر آباد چورنگی پر بینرز لگ گئے، ان بینرز پر پارٹی الیکشن نامنظور کے نعرے درج ہیں۔اس حوالے سے ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہا ہے کہ بینرز مخالفین کا حربہ ہوسکتے ہیں،

رجسٹرڈ کارکنان کو درج طریقۂ کار کے مطابق نامزدگی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوری جماعت ہے، بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے ووٹ کاسٹ کیےہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close