پٹرول کی مہنگائی کا توڑ مل گیا، سورج کی روشنی سے چلنے والی کار تیار کر لی گئی، بغیر رکے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر

ایمسٹرڈیم (پی این آئی) پٹرول کی بڑہتی ہوئی ضرورت اور چڑہتی ہوئی قیمتوں کے دور میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ نیدرلینڈز یونیورسٹی کے 22 طالب علموں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایسی وین تیار کر لی ہےجس نے دو ہزار کلو میٹر کا سفر بغیر رکے مسلسل طے کیا ہے۔ سی این این کے مطابق طالب علموں کی سولر ٹیم نے اس وین کا نام ’سٹیلا ویٹا‘ رکھا ہے جو 100 فیصد شمسی توانائی پر چلتی ہے۔

یورپ میں دو ہزار کلو میٹر کے سفر کے دوران سٹیلا ویٹا میں پیٹرول ڈلوانے یا بیٹری چارج کرنے کی ضرورت نہیں محسوس ہوئی۔اس وین میں رہنے کا مکمل انتظام موجود ہے جس میں کمرا، کچن، باتھ روم اور دیگر آسائشیں بھی موجود ہیںاس لیے اسے کیمپر وین کا نام دیا گیاہے۔سولر بیٹری کا استعمال کرتے ہوئے اس کیمپر وین کو ڈرائیو کرنے کے علاوہ دو افراد آسانی سے رہ سکتے ہیں،کھانا بنا سکتے ہیں اور ٹی وی بھی دیکھ سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طالب علموں کی یہ ایجاد مستقبل میں آٹو انڈسٹری میں گیم چینجر بھی ثابت ہو سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں