نوجوان کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر عظمیٰ بخاری کاحیران کن ردِ عمل

اسلام آباد (پی این آئی)ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں نوجوان کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردعمل دے دیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اتنا بڑا جلسہ ہے اور اس کے اندر 10 جماعتیں ہیں، جب اتنا ہجوم ہوتا ہے تو تھوڑی بہت دھکم پیل ہوجاتی ہے،

اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سے داخلی دروازے پر ہونے والی بدنظمی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ انٹری پر چھوٹے موٹے مسئلے ہوجاتے ہیں، اس میں کونسی بڑی بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں