لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے ڈھائی سال بلدیاتی ادارے معطل رکھنے کے بعد بالآخر ان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ساتھ ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ختم ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بھی سات ماہ پہلے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے چکی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں