عید میلاد النبیؐ، دورد و سلام کی محفلیں، عمارتوں پر چراغاں، سرکاری و نجی تقریبات

اسلام آبا د (پی این آئی) پاکستان بھر میں آج عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔آج دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جشن میلادالنبیﷺ پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔آج صبح دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کئے جائیں گے اور درود وسلام کی محفلیں ہوں گی۔گزشتہ رات پاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں اور مساجد پر چراغاں کیا گیا اور درود و سلام کی محفلیں جاری رہیں۔پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر چراغاں کیا گیا ہے۔اس موقع پرکراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور، گلگت، چترال اور فیصل آباد ایئرپورٹس کو روشنیوں سے سجا دیا گیاکراچی میں عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس 3؍بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک کیلئے روانہ ہوگا اور بعد نماز عصر نشتر پارک میں جلسہ ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close