حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیو مقررکردیا

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکر تے ہوئے وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کردی ہے، اور کابینہ ڈویژ ن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شوکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھٹی کے دن اتوار17 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے، شوکت کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی، شوکت ترین جب تک دوبارہ وفاقی وزیر خزانہ نہیں بنتے اس وقت تک ای سی سی اجلاسوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت بھی نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close