پولیو ویکسینیشن کیخلاف درخواست مسترد، سندھ ہائیکورٹ نے25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے انسداد پولیو مہم کے خلاف درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔ پولیو ویکسی نیشن کے خلاف امیر جہاں عرف بسمہ نورین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ پولیو ویکسی نیشن سے مزید بیماری پھیل رہی ہے، جس پر حکومت سندھ کے وکیل نے جواب دیا کہ پوری دنیا میں پولیو ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا پولیو فری ہو گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست 25 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں