اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ملک بھر سے طلباء و طالبات کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ، سید ضیاء الحسنین کے مطابق دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگراموں جن میں بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(، بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس( ، بی بی اے ، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز ، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ، ڈیڑھ ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیںمیں داخلے کے خواہشمند نئے اور پہلے سے جاری طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ بینکوں کو نئی تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، داخلے کے خواہشمند نئے طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمشن فارم لنک کے تحت ایڈمشن فارم برائے نئے طلبہ کے باکس جبکہ پہلے سے داخل طلبہ انرولمنٹ برائے جاری طلبہ کے باکس میں لاگ اِن ہوکر آن لائن اپلائی کرینگے۔آن لائن اپلائی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مطلوبہ فیس کا چالان فارم خود بخود جنریٹ ہوجائے گا ، چالان پرنٹ کرکے طلبہ کو داخلہ فیس UBL,MCB,ABLاور FWBکی کسی بھی برانچ میں مقررہ تاریخ تک جمع کروانا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close