اسلام آ باد (آئی این پی ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہلوں کو نہ عوام سے مطلب ہے نہ مہنگائی سے، مریم اورنگزیب جیسے درباریوں کو معیشت کی الف ب نہیں پتہ ، خوشامد اور چاپلوس درباریوں کا معیشت پر پروپیگنڈا روز کا ناٹک ہے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہلوں کی ایک ہی منشا ہے کہ ان سے کرپشن کا سوال نہ پوچھا جائے ،
عوام کے نام پر پٹی ہوئی سیاست چمکانے کی کوششیں ناکام ہونگی ، ڈالر مصنوعی طور پر 100 پر رکھ کر معیشت کو تباہ کیا گیا ، تحریک انصاف حکومت نے نااہلوں کی تباہ حال معیشت کو درست سمت دی۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ تحریک انصاف نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالنے کے ساتھ کورونا وبا کا بھی مقابلہ کیا ، کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ، اموات کے ساتھ معیشتیں بھی ڈوبیں ، 30 سال ملک لوٹنے والوں کو عوام کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں