پاکستان اورچین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاک چائنا سینٹر پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا

بیجنگ (آئی این پی ) پاکستان اورچین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاک چائنا سینٹر پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا ، سینٹر دونوں ممالک کے درمیان ثقافت ،تعلیم ، کھیل ، سیاحت وغیر ہ میں غیر سرکاری تبادلوں کو فروغ دے گا ،یہ منصوبہ 1.93 ہیکٹر رقبے پر محیط ہے ، اس کا تعمیراتی رقبہ تقریبا 100000 مربع میٹر ہے ،

کل سرمایہ کاری تقریبا 1.3 بلین آر ایم بی اور تعمیراتی مدت تین سال ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ڈیمونسٹریشن ایریا( ایس سی او ڈی اے ) ، جیاژو ، چھنگڈا میں واقع چائنا پاکستان سینٹر پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، گوادر پرو کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ ایس سی او ڈی اے کی ترجیحات کو پورا کرے گا ، پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون کو فروغ دے گا ، تجارتی کوٹہ کو بڑھا دے گا ، دو طرفہ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافت ،تعلیم ، کھیل ، سیاحت وغیر ہ میں غیر سرکاری تبادلوں کو فروغ دے گا ۔

چائنا پاکستان سینٹر پروجیکٹ کی قیادت پاکستان چائنا سینٹرچھنگڈا ٹورزم گروپ کر رہا ہے اور اسے ایس سی او (چھنگڈا )انٹرنیشنل بزنس ، ٹریول اینڈ کلچر ایکسچینج سینٹر کمپنی لمیٹڈ نے تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ 1.93 ہیکٹر رقبے پر محیط ہے ، جس کا تعمیراتی رقبہ تقریبا 100000 مربع میٹر ہے ، کل سرمایہ کاری تقریبا 1.3 بلین آر ایم بی اور تعمیراتی مدت تین سال ہے۔ یہ پاکستان ویزا سروس سینٹر ، چائنا پاکستان ٹیلنٹ ٹریننگ سینٹر ، چائنا پاکستان انٹرپرائز ہیڈ کوارٹر بیس ، انٹرنیشنل سسٹر سٹی کمرشل پلازہ ، ہائی اینڈ پاکستانی ایتھنک کسٹمز ہوٹل وغیرہ کا احاطہ کرے گا۔

یہ منصوبہ پاکستان ٹیلنٹ سینٹر ، پروڈکٹ نمائش اور ایکسچینج سینٹر ، دو طرفہ کلچرل ٹورزم ایجوکیشن اینڈ ایکسچینج سینٹر ، چین پاکستان کراس بارڈر ای کامرس ایکسچینج سینٹر ، فنانشل سینٹر ، انویسٹمنٹ سینٹر ، بزنس ایسوسی ایشنز ، انٹرپرائزہیڈ کوارٹر وغیرہ کے قیام کو بھی مربوط کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب کی صدارت ایس سی او ڈی اے کی مینجمنٹ کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مینگ چنگ شینگ نے کی۔ اس موقع پر جیاژو کے پارٹی سیکریٹری لیو جیان جن نے چائنا پاکستان سینٹر پروجیکٹ کو اس کے باضابطہ آغاز پر مبارکباد دی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ چائنا پاکستان سینٹر اس سال تعاون کے سلسلے کا ماڈل منصوبہ ہے۔

منصوبے کے آغاز کے ساتھ ، ہم خلوص دل سے پاکستانی مہمانوں اور کاروباری دوستوں کو چھنگڈا میں ایس سی او ڈی اے اور چائنا پاکستان سینٹر پروجیکٹ اور پاکستان انٹرنیشنل کمیونیکیشن ہب کی تعمیر اور آپریشن میں حصہ لینے کے لیے بات چیت کی دعوت دیتے ہیں ۔ ہم بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے لیے ایک کمیونٹی کی تعمیر میں مثبت شراکت کریں گے۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے اپنے خطاب میں چھنگڈ ا میونسپل گورنمنٹ اور ایس سی او ڈی اے کا کوششوں اور اس منصوبے میں شراکت کے لیے شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ ابتدائی تاریخ میں مکمل ہو سکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔پاکستان کے انویسٹمنٹ قونصلر اور پاکستان چائنا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ زہائی نے چائنا پاکستان سینٹر پراجیکٹ کے اہم افعال اور اہمیت کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ لانچنگ ، اسٹیبلشمنٹ ، لینڈ ریپلیسمنٹ ، فارمیلیٹیز ، سٹارٹ اپ اور دیگر مخصوص تیاری کے کاموں کو متعارف کرایا۔

مزید برآں پاکستان چائنا سینٹر ، حبیب بینک آف پاکستان بیجنگ برانچ ، چھنگڈا شیکون پلاسٹک مشینری کمپنی لمیٹڈ ، چھنگڈاو لولو ایگریکلچر مشینری ایکویپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، چھنگڈا شنگھے جیو یوان ری سائیکل فائبر کمپنی کے نمائندوں نے سہ فریقی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ تینوں فریقوں نے چین اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ پاکستان چائنا سینٹر ، پاکستان حبیب بینک اور چھنگڈا شنگھے جیوان ری سائیکل فائبر ، ھنگڈا شیکوان پلاسٹک مشینری ، ھنگڈاو لولو ایگریکلچر مشینری ایکویپمنٹ کمپنی کے مضبوط تعاون سے پاکستان اور چین کے مابین متعلقہ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

ایس سی او ڈی اے کو مرکز کے طور پر لیتے ہوئے تینوں فریق پاکستان میں سرمایہ کاری کے صنعتی منصوبے کی لینڈنگ کو فروغ دینے کے لیے تعاون کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں