محمد زبیر کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے بڑا سوال کھڑا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر ملک میں غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے اور اگر فیصلہ ہوگیا ہے تو وزیر وقت بتانے سے قاصر کیوں ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو احساس ہونا چاہیے کہ اس معاملے کو 2 ہفتے ہوگئے اور ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے مگر وزیراعظم اس ہم معاملے کو لے کر بیٹھ ہی گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے، ان حساس معاملوں کو پبلک میں لانا ہی نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ آج تک ڈی جی آئی آئی کی تعیناتی جیسے حساس معاملے میں پبلک میں اتنی بحث نہیں ہوئی جتنی اس مرتبہ ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close