ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟ حکومت نے تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور نوٹیفیکیشن کسی وقت بھی جاری ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے جو جلد سب کے سامنے آجائے گا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال ویسی نہیں ہے جیسی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں اور جو سوشل میڈیا پر پیش کی جارہی تھی۔فرخ حبیب نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی جس میں یقیناً تمام باتیں زیرغور آئی ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقرری کا بہت جلد باقاعدہ اعلان ہوجائے گا اور اب اس حوالے سے کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close