تحریک انصاف اور ن لیگ پھر آمنے سامنے، حلقہ این اے 133لاہورمیں ضمنی الیکشن کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر ملک پرویز کی وفات کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن پانچ دسمبر کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق21سے 25اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ سکروٹنی کا عمل 30اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔

تین اکتوبر تک اپیلیں دائر کی جائیں گی جنہیں 9نومبر تک نمٹا دیا جائے گا۔11نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ، الیکشن کمیشن 12نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close