کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )کراچی کے بڑے ہسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی جس کے مطابق میری والدہ کو 5اکتوبر کو جناح ہسپتال میں صحت خرابی کی وجہ سے منتقل کیا گیا تھا ، انہوں نے کانوں میں سونے کی بالیاں

پہنی ہوئی تھیں ۔ درخواست میں خاتون نے مزید کہا ہے کہ 6اکتوبر کو میری والدہ کی صحت زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں ، انتقال کے وقت صدمے کی حالت میں باہر گئی جب واپس آئی تو دیکھا ان کی بالیاں کسی نے چوری کر لیں تھی ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close