اسلام آباد ( پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نواسی کیلئے شاپنگ کرتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی دو روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصل آباد میں جلسہ منعقد کیا تھا اور مریم نواز کی یہ تصویر اسی جلسے سے واپسی کے وقت لی گئی تھی۔مریم نواز نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی
جس میں وہ کھلونوں کی دکان میں موجود ہیں اور انہیں کھلونے خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مریم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد جلسے کے بعد لاہور واپس آتے ہوئے راستے میں گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی کے لیے کھلونے خریدے۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ نانی ہونے کا دلکش احساس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں