لاہور( پی این آئی)ممتازدانشور اور کالم نگار ڈاکٹرمحمداجمل نیازی74 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں،ڈاکٹراجمل نیازی کافی عرصے سے علیل تھے اوروہ گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔ڈاکٹرمحمداجمل نیازی 16 ستمبر 1947 کو موسی خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات سرانجام دیں۔
لاہور کے گورنمنٹ کالج اور ایف سی کالج کے ساتھ میانوالی میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ڈاکٹراجمل نیازی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز گورنمنٹ کالج لاہورکے میگزین راوی سے بطور ایڈیٹر کیا جبکہ ماہنامہ پطرس کے بھی ایڈیٹر رہے۔وہ طویل مدت تک بے نیازیاں کے نام سے معروف قومی اخبار میں کالم بھی لکھتے رہے۔ بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف علی زرداری نے انہوں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ انہوں نے بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں