ملتان (آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا ، گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا جبکہ پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے ،
جس نے قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو اسکا احتساب ہونا چاہیے جبکہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ مشکلات عارضی ہیں اور ہماری حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے تاہم حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔
جبکہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیرت نبیؐ سے نوجوانوں کو روشناس کریں ، پیارے نبی? سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ، وزیر اعظم کا رحمتہ العالمینؐ اتھارٹی کا قیام انکی نبیؐ سے محبت اور غلامی کا ثبوت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں