کراچی پولیس کی کارروائیاں، گزشتہ ہفتے مجموعی طور پرکتنے ملزمان کو گرفتار کیا گیا

کراچی(آن لائن)کراچی پولیس کی شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔ ترجام کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1220 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے 84 کلو 895 گرام چرس، 02 کلو 463 گرام ہیروئن اور 11 کلو 255 گرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 146 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔ شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 07 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 08 زخمی ڈاکوو ؟ں سمیت 10 ڈاکوو ؟ں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ڈاکوو ؟ں سے 06 موٹرسائیکلیں اور 09 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 04 ملزمان کو گرفتار کر کے 02 پستول بمعہ لوڈ میگزین اور220 گرام ہیروئین برآمد کی۔ اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار/موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 10 ملزمان گرفتار کر کے 06 چوری/چھینی گئیں گاڑیاں، 01 موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 60 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 13 گاڑیاں تحویل میں لے لی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں