صحا فیوں ،فوٹوگرافرز اور میڈیا ورکرز کو صحت انصاف کارڈ اور ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے جارہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل ملک، سیکریٹری جنرل جاوید قریشی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے تہینیتی پیغام میں وزیر مملکت نے کہا فوٹو جرنلسٹس کا میڈیا میں اہم کردار ہے، تصویر خود بولتی ہے۔فوٹو جرنلسٹس ہر موقع پر سب سے آگے ہوتے ہیں ، تصویر کے ذریعے حالات عوام تک پہنچاتے ہیں، فرخ حبیب نے کہا صحا فیوں ،فوٹوگرافرز اور میڈیا ورکرز کو صحت انصاف کارڈ اور ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے جارہے ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کریگی۔ امید ہے کہ نومنتخب قیادت فوٹو جرنلسٹس کی فلاح وبہبود اور پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی میں سہولیات فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close