اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اب قوم کوگھروں سے نکلنا ہو گا، قوم سے اپیل ہے مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں، اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان پرپہنچ رہی ہے ہردن مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں ہر ایک شخص خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ جون سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 30روپے بڑھائے جاچکے ہیں، نااہل اور ناجائزحکمرانوں کو ملک پرمسلط رہنے کاکوئی حق نہیں، عوام کیلئے میدان میں نکلنے کافیصلہ کیاہے مہنگائی کیخلاف اب قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا قوم سے اپیل ہے مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے،پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک شروع کی جائے گی آئندہ 2ہفتوں کیلئے پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کررہے ہیں
ملک بھر میں ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے ہوں گے، تاجر، کسان اور مزدوروں سمیت تمام شہری مظاہروں میں شریک ہوں، پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر پی ڈی ایم اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک کرپٹ ترین حکومت ہے حکومت آئی ایم ایف کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں