12ربیع الاول کے موقع پر جلوس، کون کونسی روڈ بلاک ہوگی اور کہاں سے راستہ کھلا رہے گا؟ ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آبادٹریفک پولیس نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا،جلوس کے لیے ایس پی ٹریفک کی زیرنگرانی چارڈی ایس پیز، 17 انسپکٹرز سمیت 480 افسران اور جوان ڈیوٹی انجام دیں گے، آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 بھی شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رکھے گا،جلوس کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق انسپکٹر جنرل(آئی جی)پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کےسلسلے میں برآمدہونے والے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیاہے12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس گراؤنڈ جی سیون مرکز نزد رحمت کمیونٹی سنٹر سے دن 11 بجے برآمد ہو کر جامع مسجد الرضا جی سیون جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری کارنر فضل حق روڈ، لوپ سیونتھ ایونیو، لاپ کوارٹر چوک، امام بارگاہ جی سکس ٹو، سی ڈی اے ہسپتال،، ہالی ڈے ان آبپارہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہوگا۔اس دوران ستارہ مارکیٹ سے بجانب اقبال ہال صدر روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا، اقبال ہال سے سروس روڈ جی سیون تھری ون، بجانب رضیہ شریف پلازہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا،فضل حق روڈچائنہ چوک سے کلثوم پلازہ، شہداءچوک جی پی او چوک سے میلوڈی آبپارہ چوک تک، آبپارہ چوک سے سہرودی روڈ سیومتھ ایونیو چوک تک، جبکہ چاندتارہ چوک سے ڈھوکری چوک تک کشمیر ہائی وے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

شہری آمدورفت کے لیے سروس روڈ ڈاکخانہ، فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ زیروپوائنٹ فیصل ایونیو اور سیونتھ ایونیو استعمال کریں جبکہ جناح ایونیو اور جی پی او چوک سے شہید ملت روڈ، زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے ولاے شہری سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں، بہارہ کہو، راول ڈیم سے آنے ولاے شہری سری نگر ہائی وے براستہ راول ڈیم چوک فیض آباد سے فیصل ایونیو استعمال کریں۔موٹروے اور اسلام آباد سے براستہ چاندتارہ چوک ڈھوکڑی، سری نگر ہائی وے بہارہ کہو مری اور راول ڈیم جانےوالے شہری زیروپوائنٹ سے فیض آباد مری روڈ استعمال کریں، اس موقع پر آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 بھی اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رکھے گا، ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اورٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close