ہمارے پاس تو کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں، مینارِ پاکستان کیس میں گرفتار ریمبو کے اہلخانہ نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیا

لاہور(پی این آئی)ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے الزامات کے بعد گرفتار ہونے والے ریمبو کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرکی وجہ سے پیروی کیلئے لالہ موسیٰ سے لاہورنہیں آرہے، ہمیں کہا گیا ہے اگرآپ لاہور آؤگے توآپ کو بھی پکڑ لیں گے، ہمارے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہم ریمبو کی رہائی کیلئے کیس کی پیروی کیسے کریں،عائشہ اکرم نے ایک بارہمارے گھر رات قیام بھی کیا،جب سے گریٹراقبال پارک کا واقعہ ہوا ریمبو تب سے ان کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اوربیمار ہونے پر اسے گھربھجوایا گیا۔

ایک انٹر ویو میں ریمبو کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں صرف اتنامعلوم کہ ریمبو ٹک ٹاک بناتاہے، عائشہ اکرم والاواقعہ ٹی وی پر دیکھا۔انہوں نے کہاکہ ریمبو گھر ہوتا تھاتوعائشہ اکرم فون کر کے اسے لاہو ربلا لیتی تھی اور نہ آنے کی صورت میں دھمکیاں دیتی تھی۔ ریمبو کے والداور والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے تین بچے ہیں اور ہر وقت اپنے باپ کو یاد کرتے ہیں۔ریمبو کے چھوٹے بھائی نے کہا یہ عورت صرف شہرت کے پیچھے بھاگ رہی ہے،اس نے سارے پاکستان کے مردوں کو بدنام کیا۔ عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال میں ریمبو کو 10لاکھ روپے دئیے ہیں، وہ اپنی تنخواہ60سے70ہزار بتاتی ہے کیا اس تنخواہ سے10لاکھ جوڑ ے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں