ملک بھر کے بینک بند رہیں گے، نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) 12ربیع الاول عید میلاد النبی کی مناسبت سے منگل کو عام تعطیل کی وجہ سے اسٹیٹ بنک سمیت تمام بینک اورمالیاتی ادارے بند رہیں گے ۔بینک اور مالیاتی ادارے ایک روز کی تعطیل کے بعد بدھ کے روز دوبارہ کھلیں گے ۔واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔سندھ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close