جڑانوالہ (آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ سالانہ2021ئکے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی‘ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر بابر ڈوگر‘ اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی محمد عارف سولگی‘
اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک چوہدری محمد یوسف‘ سسٹم اینالسٹ محمدطارق‘ پی آر او تیمور سہیل خان لودھی‘ آفتاب احمد اور ساجد نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 5 بجے شام چیئرپرسن بورڈ نے نے بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بتایا کہ امتحان میٹرک وکمپوزٹ سالانہ 2021ئمیں کل184734طلبائوطالبات شریک ہوئے گورنمنٹ آف پنجاب کی کوڈ 19 پالیسی کے مطابق182958طلبائوطالبات پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.04 فیصد رہا اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کہا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی ترتیب دی تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج کے نونہال کل کے معمار وطن ہیں یہی وجہ ہے کہ کوڈ 19 کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے مطابق طلبائوطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط‘محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ غلطیوں سے مبرا بنائے گئے ہیں تاکہ کسی بچے کی حق تلفی نہ ہو اور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے یہ آپشن بھی دی ہے کہ جو بچے اپنے موجودہ رزلٹ سے مطمئن نہ ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد15 دن کے اندر اپنا رزلٹ کینسل کروا کے سپیشل امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل امتحان میں ایسے بچے بھی شرکت کر سکیں گے جن کا آخری چانس تھا اوروہ کسی وجہ سے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2021ئمیں شمولیت اختیار نہیں کر سکے تھے یا وہ طلبائوطالبات جن کے تعلیمی اداروں نے ایف گریڈیا کسی اور وجہ سے ان کے داخلے روک رکھے تھے وہ بھی سپیشل امتحان میں شامل ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امتحان میٹرک سالانہ 2021ئمیں صرف وہ بچے فیل ہوئے ہیں جنہوں نے داخلہ بھجوایا توتھا مگر وہ امتحان میں شامل نہیں ُُہوئے اور امتحانی سنٹرسے غیرحاضر رہے۔ پروفیسرُ ڈاکٹر طیبہ شاہین نے مزید کہا کہ طلبائوطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی میسرہے ایسے بچے جنہیں اپنے مارکس کے متعلق بے یقینی ہو وہ رزلٹ آنے کے بعد15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی آنسر شیٹ خود چیک کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سپیشل امتحان میٹرک سال 2021ئ11 دسمبر بروز ہفتہ سے شروع ہو گا اور داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم نومبر 2021ئ‘ ڈبل فیس کے ساتھ8 نومبراور تین گنا فیس کی آخری تاریخ15 نومبر 2021ئہے جبکہ سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ سال 2021ئ27 نومبر سے شروع ہو گا اور اس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26 اکتوبر‘ ڈبل کے ساتھ یکم نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 8 نومبر 2021ئتک جمع کروائے جا سکیں گے۔
اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزیدمعلومات درکار ہوں تو وہ ایجوکیشن بورڈ کی ویب سائیٹ یا پھر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی کے فون نمبر 0412517710-11 پر رابطہ کر سکتا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں