وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال کا اعلان

فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال ے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، غیر نمائندہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کے حق کو منوانے کے لئے نکلیں تاکہ ملک کو بچا سکیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سی پیک اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ ہی لانے والوں کی۔طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 5 سال اور ملیں گے۔انہوں نے کہ کہ ساڑھے 3 سال پہلے اور آج کے پاکستان کا فرق آپ کے سامنے ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ لانے والوں کی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا اور ملک کو ترقی دی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں، عوام آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے مزاحمت پر بھی تیار ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح ترقی کرے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close