پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے؟ مریم نواز نے صحافی کے سوال پر حیران کن جواب دیدیا

فیصل آباد ( پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے سوال پر کہا کہ اگر مگر سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والی مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کی ، اس موقع پر مریم نواز سے پوچھا گیاکہ اگر موقع ملا تو کیا آپ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گی ، مریم نواز نےجواب دیا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم عوام کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی بھی اگر عوامی جماعت ہے تو میدان میں آئے ، اگر مگر سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔صحافی نے لانگ مارچ سے متعلق سوال پوچھاجس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے جواب دیا کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہے ، نالائق حکومت کا9 برس تک ملک پر حکمرانی کا خواب بری طرح ٹوٹ چکا ہے ، 2023 در کنار، حکومت کیلئے 2021 کا سال پورا کرنا بھی مشکل ہو جائے گا، آج لوگ انہیں جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ آج صبح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے فوری لانگ مارچ کرنے کی تجویز دی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close