بادشاہی مسجد لاہور سے نعلین مبارک کی چوری، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، سماعت مقرر

لاہور(پی این آئی)سپریم کورٹ میں بادشاہی مسجد لاہور سے نعلین مبارک چوری ہونے کے خلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 21اکتوبرکوسماعت کرے گا جبکہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیف سیکرٹری اورسیکرٹری اوقاف پنجاب کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اس کے علاوہ جےآئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close