12ربیع الاول سے قبل حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے 19اکتوبربارہ ربیع الاول کو دفعہ 144نافذ کردی، 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری ،ون ویلنگ کرنے اور سائلینسرکے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 19 اکتوبرکوعید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری، ون ویلنگ کرنے پر اور سائلینسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی۔یاد رہے وفاقی حکومت نے گزشتہ روز19اکتوبر کوعید میلادالنبیﷺکی عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا ہے۔ 12 ربیع الاول کو ملک بھر جشن عید میلادالنبیﷺ بھرپور مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔19 اکتوبر کو ملک بھر میں نجی وسرکاری دفاترز اور ادارے بند رہیں گے۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بھی 12ربیع الاول بروز منگل19 اکتوبر کو عام تعطیل کردی ہے۔ یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عید میلادالنبی ﷺ کا شاندار جشن منایا جائے گا، جس میں پوری قوم بھر پو شرکت کرے گی، ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺ ۖ دنیا میں تشریف لائے، یہ برکتوں کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی ٰنے اپنے حبیبﷺ کو اس دنیا میں بھیجا تھا۔ہفتہ کو عیدمیلاد النبیﷺ کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا ، حضور نبی کریمﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، انہوں نے کہا کہ لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ عید میلاد النبیﷺ میں سب لوگ بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close