تحریک انصاف حکومت نے ملک کی ایک اور طویل موٹروے کی تعمیر کا اعلان کر دیا

کھاریاں (پی این آئی) 117 کلومیٹر طویل، 4 لین پر مشتمل نئی موٹروے تعمیر کرنے کی تیاریاں، تحریک انصاف حکومت کے پہلے موٹروے منصوبے کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبے کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبے کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔

اعلامیہ کے مطابق کھاریاں راولپنڈی موٹروے بلٹ آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر بنایا جائے گا، موٹر وے منصوبے پر 79 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اعلامیہ کے مطابق کھاریاں راولپنڈی موٹروے 117 کلومیٹر طویل 4 لین پر مشتمل ہوگا، موٹر وے کو بعدازاں 6 لین تک توسیع دی جاسکے گی۔اعلامیہ کے مطابق موٹروے منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا، موٹروے منصوبہ لاہور راولپنڈی کے متبادل تیز ترین سفر کا ذریعہ ہوگا۔یہاں واضح رہے کہ رواں برس مئی میں سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کا بھی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ منصوبہ کی کمرشل، فنانشل فزیبیلٹی سٹڈی ، لین دین کے طریقہ کار ، اور پروپوزل پیکج کی درخواست کی منظوری مارچ میں دی گئی تھی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ شمالی پنجاب کے لیے موٹروے وزیراعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا۔ اس موٹروے کی تعمیر کے بعد جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکول، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close