اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی لیفٹیننٹ جنرل عمران خان کو انٹرویو دینے نہیں جائے گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ شخصیات سے بات کی کہ عمران خان انٹرویو لیں گے۔ادھر اتنی تلخی تھی کہ انہوں نے کہا کہ کیا کوئی مذاق ہو رہا ہے۔وہ جو پڑھا رہے ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں کو کورسز کرا رہے ہیں،کیا یہ کوئی مذاق ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سے انٹرویو لیا جائے گا۔کیا میجر جنرل اور ل یفٹیننٹ جنرل بننا آسان ہے،اتنی تلخی تھی کہ انہوں نےمجھ سے سوال کیا کہ آپ مذاق کر رہے ہیں یا سنجیدہ ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں