اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرول کی زائد قیمتوں سے متعلق عمران خان کے ماضی کے بیانات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا ماضی میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کہنا تھا کہ جب عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں تو غربت بڑھ جاتی ہے، عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے قوم اتنی ہی غریب ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا ٹیکس لگتا ہے عوام پر، اتنی ہی اس کے پاس خریدنے کی قوت کم ہوجاتی ہے لیکن صرف ایک طبقہ
امیر ہوتا جاتا ہے۔عمران خان کا ماضی میں یہ بھی کہنا تھا کہ جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ کردیا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے پیٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی ریکارڈ
سطح پر پہنچ گئی ہے، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اطلاق بھی فوری طور پر ہو گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکلوانے کی ٹھان لی، ایک کے بعد ایک وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے وزارت خزانہ کے نوٹیفکشین کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسہ تک کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی
نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے مقرر کر دی گئی، وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے ہوگئی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں