پنجاب کے37 میں سے 36 وزیروں کے لیے نئی گاڑیاں، ایک وزیر کا گاڑی لینے سے انکار، خریداری کے لیے کتنے کروڑ روپے کی منظوری دی گئی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے لیے نئی کاریں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے وزیروں کو نئی کاریں ملیں گی، کابینہ اراکین کے لیے گاڑیاں خریدنے کی خاطر 16کروڑ روپے کی سمری تیار کرلی گئی۔پنجاب کےمحکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سمری منظور ہوتے ہی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔ کابینہ میں شامل 37 وزراء میں سے 36 کے لیے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

مشیروں اور معاونین کو بھی نئی کاریں ملیں گی۔صوبائی وزیر علیم خان گاڑی لینے سے انکار کرچکے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب حسان خاور کہتے ہیں دو ہزار اٹھارہ سے سی ایم آفس میں ایک بھی گاڑی نہیں خریدی گئی، پچھلے دور میں 119 گاڑیاں خریدی گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close