پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ، رات گئے جاری کیے جانے والےنوٹیفکیشن میں وزیر اعظم کی منظوری کا کوئی ذکر نہیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی تاریخ میں پٹرول کی قیمت میں بیک وقت س سے بڑا اضافہ کرنے سے پہلے حکومت نے اس کے لیے ماحول بنانے کی کوشش کی اور عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں اضافے کی تفصیلات کری کر کے عوام کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش کی۔ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔

اس حوالے سے جو تفصیلات جاری کی گئیں ان میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2018ءکے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثر ہیں۔عالمی سطح پر کروڈ آئل کی قیمتوں میں ایک سال کے اندر تقریباً 90 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں یہ قیمتیں صرف 20 فیصد بڑھی ہیں۔


عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ روزانہ کی بنیادوں پر ہوتا ہے۔پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب بھی ایندھن کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ حکومت تیل کی قیمتوں پر پہلے ہی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، تیل کی قیمت پر ساڑھے 10 فیصد سیلز ٹیکس اور 30 روپے کی بجائے 5 روپے پٹرولیم لیوی مقرر ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close