تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کر دی گئی، ایس او پیز کا نفاذ 16سے 31اکتوبر تک جاری رہے گا، ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200سے بڑھا کر 300، آئوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300سے بڑھا کر 500افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جمعہ کو این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب سے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کر دی۔این سی او سی کے مطابق ایس او پیز کا نفاذ 16سے 31اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا، آٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300 سے بڑھا کر 500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی۔این سی او سی کے مطابق سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا۔

28اکتوبر کو این سی او سی میں کے اجلاس میں موجودہ این او پیز پر نظر ثانی کی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کورونا سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 228 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 771 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں