جمائما خان نے پاکستان کیوں چھوڑا؟وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ کے اہم انکشافات

لندن (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے میرے خلاف کیس بنائے گئے اور عمران خان کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے پاکستان چھوڑا۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مستقبل قریب میں اپنے آنے والے شو دی امپیچمنٹ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مونیکا لونسکی کا انٹرویو کرتے ہوئے مجھے اپنی کہانی یاد آئی،مجھے جیل کی دھمکیاں دی گئیں میری جس شخص سے شادی ہوئی تھی وہ سیاسی طور پر مضبوط تھا ،سیاستدان اسے نشانہ بنانے کے لیے مجھ پر کیس بنوا رہے تھے۔

ان کاکہناتھا کہ جب میں پاکستان گئی تو ارینج میرج کے حوالے سے میرے خیالات کچھ تھے مگر دس سال بعد میرے خیال میں تبدیلی آئی اور مجھے ارینج میرج کے فوائد نظر آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close