وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 19اکتوبر کوعید میلادالنبیﷺکی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، 12 ربیع الاول کو ملک بھر جشن عید میلادالنبیﷺ بھرپور مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کیبنٹ ڈویژن نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

19 اکتوبر کو ملک بھر میں نجی وسرکاری دفاترز اور ادارے بند رہیں گے۔یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بھی 12ربیع الاول بروز منگل19 اکتوبر کو عام تعطیل کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں