شہریوں پر خوف طاری، زمین پھر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے

ہرنائی(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تباہ کن زلزلے کا سامنا کرنے والے بلوچستان کے تباہ حال ضلع ہرنائی میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے پہلے سے ہی پریشان حال شہری مزید خوف کا شکار ہو گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، اس دوران شہری مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے، یہ آفٹر شاکس ہرنائی کے شہریوں کو مسلسل خوف میں مبتلا رکھنے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close