ہوائی جہاز میں دو سیٹوں کیساتھ تیسری سیٹ مفت میں کیسے حاصل کریں؟ سفری ماہر نے حیران کن طریقہ بتا دیا

نیویارک(پی این آئی) ہوائی جہاز میں تین سیٹوں کی قطار میں کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ اور درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹ مسافروں کی پسندیدہ ہوتی ہے تاہم لوگ درمیان والی سیٹ لینے سے گھبراتے ہیں کیونکہ یہ سیٹ اتنی آرام دہ نہیں ہوتی، مگر کیا ہی اچھا ہو کہ آپ تین سیٹوں والی یہ پوری قطار ہی حاصل کر لیں اور پرسکون طریقے سے سفر کریں! اب ایک ٹریول ایکسپرٹ نے دو سیٹیں بک کرکے تیسری مفت حاصل کرنے کا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے۔

دی سن کے مطابق ٹریول بلاگر جلبرٹ اوٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ دو سیٹیں بک کروا سکتے ہیں اور تین سیٹوں کی پوری قطار پر ’قبضہ‘ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ ونڈو اور درمیانی راستے کے ساتھ والی دو سیٹیں بک کروا لیں اوردرمیانی سیٹ رہنے دیں۔ چونکہ لوگ درمیانی سیٹ کو سخت ناپسند کرتے ہیں لہٰذا غالب امکان ہو گا کہ مسافر دیگرسیٹیں بک کروائیں اور آپ کی یہ درمیانی سیٹ خالی رہے گی اور آپ تمام پرواز میں کھل کر سفر کر سکیں گے۔ جلبرٹ کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز میں سیٹوں کا حصول میوزیکل چیئر کے جیسا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بہترین سیٹ مل رہی ہے تو اسے فوراً سے بیشتر بک کروا لیں۔ ہو سکتا ہے اگلے لمحے یہ سیٹ کوئی اور بک کروا لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close