پی آئی اے کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

لاہور(پی این آئی )پی آئی اے کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی۔۔۔۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پی کے 610 کی لینڈنگ سے پہلے پرندوں کا غول اچانک سامنے آگیا تاہم اے ٹی آر جہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ طیارہ بحفاظت لینڈ کروالیا۔

ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور کو پرندوں کی موجودگی کی شکایت کی، کپتان کی شکایت کے بعد کنٹرول ٹاور نے رن وے کلیئر کرانے کیلئے برڈ شوٹربھجوا دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close