شادی کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کا نام لکھوائیں یا والد کا ؟ نادرا نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نادرا نے خواتین کی بڑی مشکل کو آسان کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد یہ عورت کی مرضی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھوانا چاہتی ہے یا شوہر کا ؟ یہ اب اس کی اپنی مرضی ہے ۔ چیئرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے

خطا ب کے دوران کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے ۔ اب عورتوں کیلئے یہ مشکل حل ہو گئی کہ وہ شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں