کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم قدم، وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج پاکستان سیٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے مخصوص “کسان پورٹل” کا اجرا کریں گے۔ اس سے پہلے پاکستان سیٹیزن پورٹل میں کسانوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کوئی مخصوص کٹیگری مجود نہیں تھی جس کی وجہ سے ان کے مسائل متعلقہ اداروں تک داد رسائی کے لیے نہیں پہنچ پا رہے تھے۔ وزیر اعظم کے زرعی ترقی کے لیے متعین اہداف کے مطابق کسانوں کی امداد اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن بنانے کے لیے کسان پورٹل اہم کردار ادا کرے گا۔

کسان پورٹل کے تحت وفاق اور صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں میں کل 123 ڈیش بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close