بلوچستان کا شہر ہرنائی پھر لرز اٹھا، زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

ہرنائی (پی این آئی) گزشتہ دنوں زلزلے سے متاثر ہونے والے بلوچستان کے شہر ہرنائی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ہرنائی شہر اور گردو نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور خیموں سے باہر نکل آئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہرنائی میں گزشتہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 افراد شدید اور 200 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے میں 260 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ تین ہزار 720 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے سے 32 سکول، پانچ ہسپتال اور پانچ مساجد بھی شہید ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close