موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (آن لائن) حکومت سندھ نے آٹھ ربیع الاول پندرہ اکتوبر کو آج چپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے سات بڑے شہروں حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، خیرپور، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں آٹھ ربیع الاول کو ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کو سندھ کے مختلف شہروں میں چْپ تعزیے کے جلوس نکالے جائینگے۔امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے قومی سلامتی کے اداروں کی سفارش پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔خواتین، بچوں، بوڑھوں اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close